ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں جون کے دوران سالانہ بنیادوں پر11.5 فیصدکی نموریکارڈ
ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں جون کے دوران سالانہ بنیادوں پر11.5 فیصدکی نموریکارڈ
ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں جون کے دوران سالانہ بنیادوں پر11.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون کے مہینہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 130.9 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 11.5 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ سال جون میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 117.4 پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا۔مئی کے مقابلہ میں جون میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 0.2 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
مئی میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 130.7 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوجون میں بڑھ کر130.9 پوائنٹس ہوگیا۔مالی سال 2022 میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر11.8 فیصدکی نمودیکھنے میں آئی ہے۔
مالی سال 2021 میں ایل ایس ایم 113.9 پوائنٹس تھا جومالی سال 2022 میں بڑھ کر127.3 پوائنٹس پوگیا